مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فاسٹ فوڈ کے زیادہ استعمال کے باعث کینسر کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ سوانسی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فاسٹ یا جنک فوڈ کا بہت زیادہ استعمال خون کے خلیات کو تباہ کردیتا ہے جس کے نتیجے میں جان لیوا کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق جو لوگ سبزیاں وغیرہ کے ذریعے مناسب مقدار میں اینٹی آکسائیڈنٹس جسم کا حصہ نہیں بناتے جو کہ خون کے سرخ خلیات کی تیاری کے لیے ضروری ہیں، ان میں یہ خلیات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔خون کے سرخ خلیات پھیپھڑوں سے آکسیجن جسم کے دیگر حصوں تک پہنچاتے ہیں جبکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کی صفائی بھی کرتے ہیں اور اس طرح انسانی صحت کے لیے بہت اہم ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق طرز زندگی خاص طور پر غذا ہمارے جسم کے ان ننھے ترین خلیات کی صحت پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتی ہے، اگر غذا ناقص ہو تو وہ ٹوپھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔محقین کا کہنا ہےکہ اگر خلیات میں خرابی پیدا ہوجائے تو کینسر کے خلیات پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کم پھل اور سبزیوں کا استعمال خلیات کی توڑ پھوڑ کا عمل دو گنا تیز کردیتا ہے۔اس سے پہلے گزشتہ دنوں امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فاسٹ کا محض پانچ دن تک استعمال بھی میٹابولزم پر منفی اثرات مرتب اور طویل المعیاد طبی مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق جنک فوڈ کا مستقل استعمال موٹاپے، ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
فاسٹ فوڈ کے زیادہ استعمال کے باعث کینسر کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
News ID 1866886
آپ کا تبصرہ